چین اور افغانستان کے خلاف یوتھ فرینڈشپ کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے چین میں موجود پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے پیر کو بیجنگ میں خوب سیر کی۔
ُپاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کو پہلے ایک ساتھ تاریخی دیوار چین کی سیر
کرائی گئی ۔دونوں ٹیموں کے کرکٹرز کو دیوار چین کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے تصاویرسیلفیز اور یادگاری گروپ فوٹو بنایا۔ اس کے بعد
پاکستان انڈر نائنٹین نے افغان ٹیم کے ہمراہ بیجنگ کے اولمپکس اسٹیڈیم 'برڈز نیسٹ'
کا بھی دورہ کیا ۔ شہرہ آفاق اولمپکس اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں نے
تصاویر بنوائی اور اسٹیڈیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔پاکستان افغانستان چین یوتھ
فرینڈ شپ سیریز کے پہلے مرحلے میں جنان میں تین میچز کھیلے جاچکے ہیں منگل کو دونوں
ٹیموں کو کلچر ایکسچینج پروگرام کے مطابق بیجنگ کے مخلتف مقامات کی سیر کرائی جائے
گی ۔بدھ کو آخری مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز مقامی یونیورسٹی میں
چینی کرکٹرز اور طلبا کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔ چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور
زلمی نے دو سال قبل دو چینی کرکٹرز کو پی ایس ایل میں اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کرائی
تھی۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کے مشورے پر ہی یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز
کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد چین میں کرکٹ کا فروغ اور نوجوان کرکٹرز کو ایک
دوسرےکے کلچر کو سمجھنا اور امن کا پیغام ہے۔