آخری میچ میں پاکستان افغانستان چین کے کھلاڑیوں مشترکہ ٹیمیں بناکر دوستانہ میچ کھیلا ۔ اختتامی تقریب میں پاک چین افغانستان دوستی کے مشترکہ نعرے ،
دو سال قبل پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل میں رہنے والے دونوں چینی کرکٹرز کی
بھی میچ میں شرکت
اختتامی تقریب میں چین کے وزرات خارجہ اور پاکستان افغانستان سفارتخانے کے اعلی
حکام کی شرکت
چین میں کرکٹ کے فروغ اور پاکستان چین افغانستان کے درمیان یوتھ فرینڈ شپ اور کلچر
ایکسچینج کے لیے چین میں ہونیوالی یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز اختتام کو پہنچ گئی
۔بیجنگ کی چنگ وا یونیورسٹی میں یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا
جسے دیکھنے کے لیے چینی طلبا کی بڑی تعداد بھی پہنچی اور پاکستان انڈر نائنٹین
کرکٹرز اور کوچز سے کوچنگ فراہم کی ۔آخری دن پاکستان چین افغانستان نے مشترکہ ٹیمیں
بناکر دوستانہ میچ کھیلا۔ دونوں ٹیموں میں چین کی انڈر نائنٹین کے پانچ پانچ کرکٹرز
کو شامل کیا گیا۔ دو سال قبل پشاور زلمی کے ساتھ پاکستان سپرلیگ میں ٹریننگ
کرنیوالے دونوں چینی کرکٹرز بھی میچ میں شرکت کی اور پاکستانی کرکٹرز اور انڈر
نائنٹین ٹیم کے کوچ محتشم رشید سے ملاقات کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ محتشم رشید نے
بحیثیت پشاور زلمی کوچ دونوں چینی کرکٹرز کو پی ایس ایل میں کوچنگ فراہم کی تھی۔
اختتامی تقریب میں چین کی وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر ساوتھ ایشیا ڈویژن زو ہنگتیان,
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی اعلی عہدیدار ممتاز زاہرہ بلوچ، اور افغانستان
سفارتخانے کے حکام نے بھی شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے پاکستان چین افغانستان دوستی کو
مزید مستحکم کرنے اور اس حوالے سے یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز جیسے اقدامات کو جاری
رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ کرکٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان چین
افغانستان کی ٹیموں نے جنان شہر میں تین میچز کھیلے اور پھر بیجنگ یونیورسٹی میں
دوستانہ میچ کھیلا۔ دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز کو ماونٹ تائی،
دیوار چین ، فوربڈن سٹی، سمر پیلس ، آرٹ گیلری ، میوزیم کی سیر بھی کرائی گئی۔