روزہ ایونٹ میں اسکول اور کالج کے 4500 سے زائدکھلاڑی شرکت کریں گے
کرکٹ ایونٹ کاگذشتہ روزباقاعدہ آغاز ہوچکا ہے‘ فیسٹول میں 10ڈسپلن شامل ہیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج کے زیر اہتمام الفا اسپورٹس فیسٹیول آج
(منگل)سے کھیلا جائے گا ۔29 اکتوبرتا 9 نومبر 2019 منعقدہ ایونٹ کیلئے دو کیمپس
(کالج اور کور) گراؤنڈاستعمال کیے جائیں گے ۔ان مقابلوں کامقصد کھیلوں کے زریعہ
بچوں میں دوستی اور ٹیم کے جذبے کو فروغ دیناہے کھلاڑی اپنی پوری تیاری اور
صلاحیتوں کے ساتھ ان مقابلوں میں حصہ لے کر اپنا اور اپنے کالج کا نام روشن کریں
گے۔الفا کالج کے اس سپورٹس فیسٹیول سے نہ صرف مختلف اسکولوں کے طلباء میں جوش و
خروش پیدا ہوگا بلکہ صحت مند مقابلے کے ساتھ بہتر تعلقات بھی استوار ہوں گے۔اسپورٹس
کوارڈنیٹر ماجد رسو ل کے مطابق فیسٹیول کے ڈسپلن میں اضافہ کیا گیا ہے جس میں
او’لیول اور’ اے‘ لیول کیٹیگری کے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لئے کل 10 ڈسپلن ہیں۔
12روزہ ایونٹ اسکولوں اور کالجوں سے 4500 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ کرکٹ ایونٹ
کاگذشتہ روزباقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔اسپورٹس فیسٹول میں جو کھیل شامل کئے گئے ہیں ان
میں باسکٹ بال (لڑکے اور لڑکیاں)، تھروبال،کاؤنٹراسٹرائیک،شطرنج، فٹسال (لڑکے اور
لڑکیاں)،ٹگ آف وار (لڑکے اور لڑکیاں)،ٹیبل ٹینس (لڑکے اور لڑکیاں)،کرکٹ ٹین ,آرم
ریسلنگ اوربیڈمنٹن (لڑکے اور لڑکیاں) شامل ہیں۔