فوری نے پی سی آئی ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن حاصل کر لی

image
فوری کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق فوری نے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیوریٹی اسٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس)کی جانب سے سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے اور اس طرح یہ پاکستان میں پی سی آئی ڈی ایس ایس حاصل کرنے والی پہلی کمپنیوں میں شمار ہو گئی ہے۔ڈیٹا سیکیوریٹی اسٹینڈرڈز کی سرٹیفکیشن پی سی آئی سیکیوریٹی اسٹینڈرز کونسل جاری کرتی ہے جو اکاونٹ ڈیٹا کے تحفظ کی غرض سے سیکیورٹی اسٹینڈرز کی تیاری، انھیں بہتر بنانے، اسٹور کرنے، شائع کرنے اور عمل درآمد کے لیے قائم ایک عالمی فورم ہے ۔

اس سرٹیفکیشن کے نتیجے میں اب ہر بینک اکاؤنٹ، ویلیٹ، ای -منی اکاؤنٹ اور کارڈ فوری کے انٹرآپریبل پیمنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ کنکٹ ہو سکے گا۔ فوری کے استعمال کرنے والے کسی بھی شخص، چھوٹے یابڑے کاروباری ادارے کو، جس کا تعلق نجی یا سرکاری شعبے سے ہو اپنے موجودہ بینک اکاؤنٹس، ویلیٹس، ای -منی اکاؤنٹس اور کارڈز کے ذریعے ادائی کر سکیں گے۔

سرٹیفکیشن کے بار ے میں فوری کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر، مہدی حسین نے کہا،”کسٹمرز اور استعمال کرنے والوں کو محفوظ اور مطمئن رکھنا فور ی کی نمبر ایک ترجیح ہے۔ ہم نے تمام استعمال کرنے والوں کے ڈیٹا اور معلومات کے تحفظ کے لیے جامع وسائل مختص کیے ہیں۔ ہم نے کمپنی میں ایسا ماحول تخلیق کیا ہے جو ہر موقع پر اعتماد کو یقینی بناتا ہے۔“

پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیوریٹی اسٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس) سیکیورٹی اسٹینڈرڈز کا ایک سیٹ ہے جسے مالی ٹرانزیکشنل ڈیٹا کی پروسیسنگ، ، اسٹوریج اور ٹرانسمیشن محفوظ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ پی سی آئی ڈی ایس ایس ڈیٹا انکرپشن ٹیکنالوجیز، نیٹ ورک اور ٹریفک کی مانیٹرنگ کی خدمات اور اسٹور کیے ہوئے ڈیٹا تک استعمال کرنے والوں کی رسائی کے حقوق متعین کرتا ہے اور اِن کی پابندی یقینی بناتا ہے۔اِس کے بڑھتے ہوئے بینچ مارک اورلازمی اسٹینڈرز تمام بینکوں، پروسیسنگ سینٹروں، مالی اداروں اور ادائی کا کاروبار کرنےوالے مرچنٹس کے لیے ہے۔

پی سی آئی کوالیفائیڈ سیکیورٹی اسیسرز، رسک ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر آفتاب رضوی نے کہا،”سیکوریٹی کو لاحق جاری خطرات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کمپلائنس کے تقاضوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجار ہا ہے۔ پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیوریٹی اسٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس )سے کمپلائنس کا حصول فوری کے اِس عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کو حساس مالی ٹرانزیکشنل ڈیٹا کی پروسیسنگ ایک سیکیور ماحول میں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ سرٹیفکیشن کے پور ے پروسیس کے دوران، فور ی کی نوجوان اور متحرک ٹیم نے غیر معمولی جوش و خروش اور پیشہ ورانہ روئیے کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں اُن کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی ہے اور ہم اُنھیں پی سی آئی ڈی ایس ایس سے کمپلائنس سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔“

فوری کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلیم روپانی نے کہا،” پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیوریٹی اسٹینڈرڈ کی سرٹیفکیشن کا حصول خوشحالی کی فراہمی کے لیے ہمارے ویژن کی جانب نئی کوشش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا ادائی کی باسہولت، انٹرآپریبل اور قابل اعتماد مالی خدمات کے ذریعے ممکن ہے۔“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US