انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار کے مطابق ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ
ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن نے منظور کیا ہے۔۔ ایونٹ میں امریکا، کنیڈا، تھائی لینڈ،
ملائیشیا، ایران، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، افغانستان اور آزربائیجان ایونٹ میں
شرکت کریں گے ۔ پاکستان کی قومی چیمپن ماہور شہزاد انجری سے صحتیابی کے بعد ایونٹ
میں شرکت اور اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں-