الفا کالج اور الفا کور وینیو پر بوائز کے انڈر 17اورانڈر19کے میچز کھیلے گئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019میں انڈر 17 اور انڈر 19
کیٹیگریز کے 10 ڈسپلن میں جملہ کراچی کے طلباء طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ اسپورٹس
فیسٹیول کے چوتھے دن دونوں الفا کالج اور الفا کور کے دو کیمپسز میں فٹسال کے انڈر
17اور انڈر19 کے گروپ میچز مکمل ہوگئے ۔ انڈر17(بوائز)فٹسال ایونٹ میں ریورآکس
اسکول نے ہیکسزاسکول کو 0-3، بی وی ایس پارسی اسکول نے شاہ ولایت اسکول کو 0-5، بے
ویو ہائی اسکول نے ہیپی ہوم اسکو ل کو 0-7، ایوسینا اسکول نے عائشہ بانوانی کو
1-2ایوسینا اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 1-6، ویریٹاس اسکول نے الفا ہائی اسکول کو
1-3، عائشہ بانوانی اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو0-6، ایوسینا اسکول نے ہیکسز اسکول
کو 0-3، کریڈو اسکول نے الفا کور کو 3-5سے شکست دی جبکہ جنریشن اسکول اور بی وی ایس
پارسی 1-1، الفا ہائی اسکول اور بے ویو ہائی اسکول 1-1،عائشہ بانوانی اور ریور آکس
1-1سے برابر رہے۔انڈر19بوائز ایونٹ میں جنریشن اسکول نے ایلکوٹ اسکول کو 0-17، کمکس
کالج نے آغا خان اسکول کھارادر کو 0-3، ہائی بروکالج نے ہیکسز اسکول کو 0-12 ، ہائی
بروکالج نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول کو 2-3اور آغا خان اسکول کھارادر نے امریکن اسکول
کو 1-8سے شکست دی جبکہ ریڈرز کالج اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کا مقابلہ مقررہ وقت میں
2-2کی برابری پر ختم ہوا۔