خیبر پختونخواہ میں پی ایس ایل فائیو سے پہلے جشن کرکٹ جاری ،لکی مروت،بنوں, ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کرک میں کلیوال زلمی لیگ کے راونڈز مکمل

image
مروت سٹارز نے ڈسٹرکٹ لکی مروت، ماسٹر بزن خیل نے ڈسٹرکٹ بنوں اور انصاف زلمی نے ڈسٹرکٹ کرک، مروت زلمی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور یونائیٹڈ سی سی نے ٹانک میں کلیوال زلمی لیگ کے راونڈز جیت لیے

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے قبل جشن کرکٹ کا سلسلہ کلیوال زلمی لیگ کی صورت میں جاری ہے ۔ابتدائی راونڈ میں ماسٹرز اسٹارز نے ڈسٹرکٹ لکی مروت، ماسٹر بزن خیل نے ڈسٹرکٹ بنوں اور انصاف زلمی نے ڈسٹرکٹ کرک، مروت زلمی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور یونائیٹڈ سی سی نے ٹانک میں کلیوال زلمی لیگ راونڈ جیت لیے۔ ایم این شاہد خٹک نے ڈسٹرکٹ کرک اور خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کے انعقاد پر پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی کو سراہا اور فاتح ٹیم کو مبارکباد دی۔ کلیول زلمی لیگ کے اگلے مرحلے میں مالاکنڈ اور ہزارہ ، کرم ، اورکزئی ، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں میچز انیس نومبر کو کھیلے جائیں گے
۔پشاور زلمی ڈویژن میں میچز کا انعقاد تئیس نومبر سے ہوگا
۔کلیوال زلمی لیگ کا مین راونڈ پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد پشاور میں منعقد ہوگا
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts