طویل عرصے بعد ہمایوں سعید کے بھائیوں کے ساتھ تصویر وائرل، کیا آپ ان کے بھائیوں کو جانتے ہیں؟ تصویر دیکھیں

image

اداکارہمایوں سعید نے انسٹا گرام پرمداحوں کیلئے اپنے بھائیوں کے ساتھ لی گئی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی ہے۔

انسٹا گرام پر 4 بھائیوں کے ساتھ خوش وخرم تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ خونی رشتوں کے ساتھ اچھے تعلقات آپ کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ’’ طویل عرصے بعد پانچوں بھائی ایک ہی فریم میں ‘‘۔

کام کے حوالے سے بات کی جائےتو ہمایوں سعید ان دنوں خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ ڈرامے ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔

سال 1995 میں اداکاری کا آغاز کرنے والے ہمایوں سعید کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ’’ کروڑوں کا آدمی ‘‘ تھا۔

شہرت حاصل کرنے کے بعد ہمایوں سعید پروڈکشن کے نام سے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کا بھی آغاز کرنے والے ہمایوں نے 2000 میں عبداللہ کادوانی کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاؤس ’’سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ ‘‘ کی بنیاد رکھی جو متعدد ہٹ ڈرامے پروڈیوس کرچکا ہے۔

اب تک 60 سے زیادہ ڈراما سیریلز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے ہمایوں سعید کئی نمایاں فلموں جیسے کہ بن روئے، میں ہوں شاہد آفریدی، یلغار اور جوانی پھر نہیں آنی میں بھی کام کر چکے ہیں۔


Courtesy: Samaa

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts