4 روز گزرنے کے بعد بھی وزیراعظم کے بھانجے کا کچھ بتہ نہ لگ سکا۔ پی آئی سی حملے میں ملوث حسان نیازی آج بھی آزاد گھوم رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا،ملزم کوزمین کھاگئی یاآسمان نگل گیا؟ پولیس کے لئےحسان نیازی کو پکڑنامشن امپاسبل بن گیا، پی آئی سی حملے میں ملوث حسان نیازی 4روز بعد بھی آزاد ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حسان نیازی ساتھیوں سمیت لاہورسےفرارہوچکاہے، حسان نیازی کوحملہ کےدوران ویڈیوسامنےآنےپرنامزد کیاگیا،فرارہونےوالےوکلاءاپنےگھروں اورچیمبرزمیں بھی موجود نہیں۔