لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)پر وکلا حملہ کے دوران وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر تشدد میں ملوث وکیل کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر تشدد میں ملوث وکیل کا نام عبدالماجد ہے اور ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔پولیس نے عبدالماجاد کے گھر پر چھاپہ مارا مگرعبدالماجد گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو چکا ہے۔