لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق 32 ڈاون جناح ایکسپریس جوہی لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو ریلوے کالونی کے قریب ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث ڈی ایس آفس کے پاس پیش آیا۔