کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی کا راج شروع، سب سے زیادہ سردی کہاں پڑے گی محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

image

اسلام  آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند پڑسکتی ہے جب کہ خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت مطلع صاف رہا تاہم کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 18 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں صبح کے وقت شدید دھند پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں صبح اوررات کے  وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

کراچی کا موسم آج خشک اور سرد رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان موسم شدید سرد رہے گا اور چند علاقوں میں کُہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو اور استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts