حکومت پھر سے عوام پر گیس بم گرانے کو تیار

image

حکومت عوام پر گیس بم گرانے کو تیار ہے،گھریلو صارفین کے لیے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اوگرا نے سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کا صارف دشمن ٹیرف تیار کرلیا گیا، وفاقی حکومت نے سوئی گیس کی قیمتوں میں پھر اضافےکا فیصلہ کیا ہے،سوئی ناردرن کے90فیصد صارفین کیلئےگیس کی قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ متوقع ہے،50یونٹ تک استعمال کرنیوالےصارفین کیلئےقیمت121سےبڑھاکر380مقرر،100یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے قیمت300سےبڑھا کر380روپےمقرر اورماہانہ 200سے300یونٹ والےصارفین کیلئے گیس سستی کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ200یونٹ والوں کیلئے گیس ریٹ553روپےسےکم کرکے530روپےہوجائیگا،300یونٹ والوں کیلئے گیس ریٹ 738سےکم ہوکر706روپےہوجائیگا،ماہانہ400یونٹ والوں کیلئے گیس ریٹ1107سےبڑھا کر1273روپےہوگی۔

حکومت گیس صارفین پر پہلے ہی 200ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال چکی ہے،موجودہ حکومت اب تک گیس کےنرخوں میں 333فیصد تک اضافہ کرچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts