اسد عمر کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی اپنے بیٹے کی شادی پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ابرارالحق کے مشہور نغمے ’’بلو‘‘ پر جھومتے اور تھرکتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد عمر نے رقص کا آغاز زیادہ پرجوش انداز میں نہیں کیا لیکن دھیرے دھیرے وہ اس میں مست ہوتے گئے اور رقص میں شدت آتی گئی۔

وفاقی وزیر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ، نثار کھوڑو اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، بیوروکریسی کے حکام اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts