آغا علی نے کا سرپرائز، حنا الطاف کی سالگرہ یادگار بنا دی
حنا الطاف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی ادارے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں آغا علی کی طرف سے دی جانے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو شیئر کی۔
آغا علی اور حنا الطاف دونوں ہی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں۔
آغا علی نے اداکارہ کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو سوشل
میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں آغا علی کو
ٹیگ کرتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ ’میری سالگرہ اِس طرح منانے کے لیےآ پ کا شکریہ
کرتی ہوں، اِس سے پہلے کبھی کسی نے میری ایسی سالگرہ نہیں منائی۔‘
حنا الطاف نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری بھی اپ لوڈ کی جس میں آغا علی اُن کو
پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں اور حنا الطاف سے کہہ رہے ہیں کہ میں نے اپنی
سالگرہ پر ایسا کچھ نہیں کیا تھا لیکن میں نے آپ کی سالگرہ کا دِن یادگار بنانے کے
لیے اِس سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس پر حنا الطاف اپنے دوست آغا علی کا
شکریہ ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ آغا علی کی منگنی پاکستانی اداکارہ سارہ خان سے ہوئی تھی جو زیادہ عرصے
تک نہیں چل سکی تھی۔