نئے سال پر حکومت کا عوام کے لئے تحفہ ، موبائل فونز سے متعلق بڑی خوشخبری
نئے سال کی آمد پر حکومت کی جانب سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی گئی۔
اس سے قبل 100 ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 1320 روپے سیلز ٹیکس کی عوام سے
وصولی کی جاتی تھی جو اب کم کرکے 920 روپے کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے 30 ڈالر کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 135 روپے کمی کے بعد 130
روپے کردیا ہے۔
تاہم حکومت نے برانڈڈ اور پیکٹ والے حلال گوشت پر سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔ حکومت نے
باہر ملک سے آنے والے پیک اور برانڈڈ کھانے کی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا
ہے۔ مرغی، مچھلی، گائے اور بکرے کے گوشت کے پیکٹ اور برانڈڈ گوشت پر 17 فیصد سیلز
ٹیکس کی وصولی کی جائے گی۔