سوشل میڈیا کے صارفین سے وزیرِاعظم ناراض، اہلیہ کا بھرپور ساتھ دیا

image

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے اپنی اہلیہ پر تنقید کرنے اور مختلف سوالات اٹھانے والوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

گزشتہ ہفتے عمران خان نے سوشل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے کبھی اس طرح لوگوں کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا جیسے کچھ لوگوں نے میری اہلیہ بشریٰ بی بی پر ذاتی حملے کئے ہیں۔ بشریٰ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ وہ پبلک فگر بھی نہیں ہیں اور نا وہ کبھی سامنے آتی ہیں'۔

مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 'مریم صفدر کی بات تو یہ ہے کہ وہ خود سوشل میڈیا سیل چلاتی ہیں اور سیاست میں بھی ہیں مگر ہماری پارٹی میں سے کسی نے بھی کبھی کلثوم نواز کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سوشل میڈیا کو ایک بات ضرور کہوں گا کہ کبھی کسی کو نجی سطح پر گرنے کی اجازت ہرگز نا دیں۔ کسی کی فیملی کو آڑے ہاتھوں لینا ہماری روایات کا حصہ نہیں ہے'۔

واضح رہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئے دِن عمران خان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts