بدھ کے روز کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا راج ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی میں چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار 190 تک پہنچ گئی ہے جبکہ قائد آباد کی فضا انتہائی مضرِ صحت ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم گرد آلود ہوگیا ہے۔ شہر قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جو بدھ کی شام تک چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ ہوائیں مزید دو سے تین دِن تک چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات دی ہے۔