سابق لیجنڈ پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سڑکوں پر کتاب فروخت کرنے والے غریب بچے کو 20 روپے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
شعیب اختر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ان غریب بچوں کے متعلق پیغام دیا جو روٹی کی تلاش میں مانگنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کے بارے میں شعیب اختر نے بتایا کہ وہ ان کا رننگ پارٹنر ہے اور اس کے عوض وہ بچے کو بیس روپے بھی ادا کرتے ہیں۔
100 میل فی گھنٹے کی رفتار سے بال کرنے والے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے غریب بچوں کو ہمیں خود سِکھانا چاہیے کہ پیسے کوئی کام کر کے اور محنت سے کمائے جاتے ہیں ۔