مصر نے پاکستانیوں کے ویزے بند نہیں کیے

image

مصری سفیر کا پاکستانی گروپ کے ساتھ ملاقات کے دوران دعویٰ

نیوزڈیسک(اسلام آباد)پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فادل یعقوب نے دعویٰ کیا مصر نے پاکستانی باشندوں کے ویزے بند نہیں کیے‘ پاکستانی میڈیا میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مصری سفارت خانے کی طرف سے پچھلے سال 10 ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے‘ مصر ایک سیاحتی ملک ہے اور ہم پوری دنیا سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو مصر میں دیکھنا چاہتے ہیں‘ ہمارے دل اور باہیں پاکستانیوں کے لیے بھی کھلی ہیں‘ مصری سفیر نے یہ گفتگو آج مصری سفارت خانے میں پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ دیتے ہوئے کی‘ پاکستان کے سو صنعت کار‘ بزنس مین اور پروفیشنل 23 جنوری کی رات مصر کی سیاحت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں‘ مصری سفیر نے گروپ کے ارکان کو پاسپورٹ دیے‘ گروپ کے دس ویزے جاری نہیں کیے گئے‘ سفیر کے بقول یہ ویزے بھی کل جاری کر دیے جائیں گے‘ سفیر کا کہنا تھا مصری حکومت پاکستانیوں کو چھ ہفتوں میں ویزے جاری کرتی ہے لہٰذا مصر کی سیاحت پر جانے والے خواتین وحضرات کم از کم چھ ہفتے قبل ویزہ درخواستیں جمع کرائیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts