رواں برس ملک بھر میں شدید سردی پڑی جبکہ کراچی کا موسم گزشتہ سالوں کے مقابلے میں خاصا سرد رہا۔ اب بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ سائیبیرین ہوائیں شہرِ قائد میں سردی میں اضافے کا باعث ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک نئی بیشگوئی کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر نے بتایا کہ عام طور پر ہر سال کراچی میں سردی کا موسم 15 فروری تک رہتا ہے جبکہ اس بار موسمِ سرما زیادہ عرصے تک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کی لہر 27 جنوری کو دوبارہ آسکتی ہے جبکہ بارشوں کے بھی دو سے تین سلسلے آنے کا امکان ہے۔
تاہم مغربی ہواؤں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگا۔ رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سلسلہ بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
واضح رہے 27 سے 29 جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔