مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بنوانے والی حریم شاہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کافی اِن رہنے والی ٹک ٹاک گرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں'۔
حریم شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید لکھا کہ 'تبدیلی جائے جہنم میں'۔
سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ اب سیاست سے وابستہ ہو کر اسی حوالے سے ٹوئٹس کر رہی ہیں۔