کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

image

رواں سال ملک بھر میں معمول سے ہٹ کر سردی پڑی۔ بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقے بھی شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں رہے جبکہ اب محکمہ موسمیات نے آنے والے چند روز میں بارش کی نوید سنا دِی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر شام اور رات میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

تاہم گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے دوران کراچی میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے جبکہ شہرِ قائد میں بارش کے بھی دو سے تین سلسلے آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts