اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس ناکوں پر کرپشن کے خاتمہ کے لیے مختلف ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے یوینفارم میں کیمرے نصب کردیے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر چند منتخب ناکوں پر تعینات اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وردی پر لگے کیمروں کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے مابین گفتگو ریکارڈ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق (آئی جی) اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی ناکوں پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق (آئی جی) اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ کو ملاقات کے دوران سیکیورٹی ناکوں پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد پولیس کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔