ان دنوں ملک میں ہر کسی کا دلچسپ موضوع بننے والا ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دیکھنے کیلئے تقریبا تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
افواہیں پھیل رہی ہیں کہ اس ڈرامہ کی آخری قسط کے سبب ہفتہ کے روز 25 جنوری کو کراچی کا علاقہ طارق روڈ بند ہوگا، لیکن دراصل ایسا نہیں ہے۔
گزشتہ روز 24 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن بہت وائرل ہوا جس میں لکھا تھا کہ ’’مشہور ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی اختتامی قسط کے باعث 25 جنوری (ہفتہ) کو تمام بازار بند ہو جائیں گے‘‘۔
تاہم تاجر ان ایکشن کمیٹی کے سربراہ اسد امین نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ مضحکہ خیز خبر ہے، ان باتوں کا ہمارے بازاروں سے کیا لینا دینا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے پاس سر کھجانے کیلئے بھی شاید ہی وقت ہوتا ہو،اور آپ کو لگتا ہے کہ ڈرامہ کی ریلیز سے ہم پریشان ہیں؟۔
واضح رہے کہ مشہور لکھاری خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دو گھنٹے کی ہوگی جو کہ 25 جنوری کو پاکستان کے ٹیلی ویژن اور سنیما گھروں میں رات 8 سے 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔