کراچی ائیرپورٹ پر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

image

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس وقت ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ناکارہ طیارہ جس جگہ پر کھڑا تھا وہاں جھاڑیاں تھیں۔ آگ لگنے کا واقعہ جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پیش آیا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ ایئر سائیڈ کی غفلت سے کافی عرصے سے جھاڑیوں کی کٹائی نہیں کی گئی تھی، طیارہ رن وے سے ایک کلومیٹر دور کھڑا تھا۔ آگ کی شدت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

سول ایوی ایشن کی فائرٹینڈر کے بروقت اقدام سے طیارے پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی اور پھر اس نے ناکارہ جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقعہ کانوٹس لے کر فوری تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts