کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 550 روپے اضافے کے ساتھ 91 ہزار 550 روپے تولہ ہوگیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 78 ہزار 490 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 1583 ڈالر ہوگئی ہے۔