شہرِ قائد میں سردی کی ایک اور لہر آنے کو تیّار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جنوری (بدھ کے روز) سے یکم فروری (ہفتے کے روز) تک کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر بھر میں سائبیرین ہواؤں کا راج رہے گا جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔ بارش کی فی الحال کوئی پیشن گوئی نہیں کی گئی۔
کراچی میں سال 2014 کے بعد سردی کا دورانیہ اتنا طویل ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ باہر نکلتے وقت شہری ماسک پہن کر نکلیں تو بہتر ہے۔ شہر میں سردی کے باعث خطرناک وائرل بھی چل رہا ہے جس سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں۔
واضح رہے ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں جن کا سلسلہ بدھ کے روز سے تھمنے کا امکان ہے۔