گزشتہ روز سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں سامنے آئی۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کے فی اونس نرخ 7 ڈالر کمی سے 1571 ڈالر ہوگئے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 90,900 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 77,900 روپے ہوگیا ہے۔ فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ فی اونس چاندی مزید 0.47 ڈالر کمی سے 17.53 ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 اور فی اونس میں 24 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
تاہم ایران، امریکہ کشیدگی کے سبب نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے پر پہنچ گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔