گاڑی کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، سوزوکی نے اپنی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

image

پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی سب سے زیادہ فروخت اور پسند کی جانے والی گاڑی کلٹس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

کلٹس 'وی ایکس ایل' اور 'اے جی ایس' دونوں کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

پاک وہیل پر پاک سوزوکی نے اپنا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 18 لاکھ 65 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ اے جی ایس 10 ہزار روپے اضافے سے 19 لاکھ 85 ہزار روپے ہو گئی ہے۔


پاک سوزوکی موٹرز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی توقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس گاڑی میں اپ گریڈڈ انفوٹینمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ نیا سسٹم ہمارے معزز صارفین کیلئے ڈرائیونگ کو مزید آسان بنانے کا سبب بنے گا۔

تاہم سوزوکی نے 2017 میں کلٹس کی تیاری بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن عوام میں اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کو دوبارہ مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں موجودہ دورِ حکومت کے دوران کئی بار اضافہ کیا جاچکا ہے، جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts