بل گیٹس کی بیٹی کس کے ساتھ شادی کر رہی ہیں؟

image

دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی صاحبزادی جنیفر گیٹس اور ایک مصری نوجوان نائل نصر کے درمیان تعلقات کی خبر سامے آنے پر مصری حلقے اس نوجوان کے حوالے سے تفصیلات تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مصر کے گھڑ سوار نیل نصر کے ساتھ شادی کرنے کی ارادہ کرلیا۔

جینیفر گیٹس نے اپنی منگنی کی ایک خاص تصویر شائع کی جو ایسا لگتا ہے کہ نصر کے شادی کے سوال کرنے کے چند لمحوں کے بعد لی گئی تھی ۔ انہوں نے اپنے ہاتھ شرماتے ہوئے چہرے پر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ دونوں برف میں شانہ بشانہ ایک ساتھ بیٹھے نظر آسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 23 سالہ جینیفر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی ہے۔

جینیفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ “میں اپنی باقی زندگی تمہارے ساتھ گزارنے، ایک ساتھ سیکھنے، بڑھنے، ہنسنے اور پیار کرنے میں انتظار نہیں کرسکتی۔” تمہارے لئے میں خدا کی شکر گزار ہوں۔

نوجوان نصر مصر میں پیدا ہوئے تھے اور کویت میں پرورش پائی ۔2020 میں انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے مصر کو کوالیفائی کرنے میں بھی مدد کی۔

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے پیشہ ورانہ گھوڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے اور اس کھیل سے گہری محبت کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts