کورونا کی وجہ سے سب ہی ماسک پہننے پر مجبور ہیں۔ ماسک پہننا کوئی مشکل کام تو نہیں ہے ۔ لیکن وہ افراد جو چشمہ لگاتے ہیں ان کے لئے ماسک پہننا دراصل تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ کیونکہ ماسک لگانے کے بعد سانس جب لیتے ہیں تو ساری آکسیجن چشمے کے شیشوں پر جمع ہو جاتی ہے اور دھندھلا پن آ جاتا ہے، یوں ان کو دیکھنے میں تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس مشکل کا حل بتاتے ہوئے امریکی ڈاکٹر ڈینیل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ:
'' چشمہ پہننے والے افراد پہلے ماسک پہنیں اور پھر اپنی ناک کے اوپر جہاں ماسک کا درمیانی حصہ آ رہا ہے اس جگہ پر سنی پلاسٹ کو اچھی طرح سے چسپاں کرلیں، اس کے بعد آپ ماسک پہنیں۔ آپ دیکھیں گے کہ نہ ہی آکسیجن کی وجہ سے چشمے کے شیشوں پر دھندھلا پن آئے گا اور نہ ہی آپ کو دیکھنے میں کسی قسم کی کوئی دشواری ہوگی۔