چنیوٹ میں شدید دھند کے باعث ایک کار نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص ڈوب گیا جبکہ دوسرا باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار چنیوٹ سے ساہیان والا کی جانب جا رہی تھی کہ شدید دھند کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی نہر میں جا گری۔ کار میں سوار ایک شخص نے اپنی جان بچا لی، تاہم ڈرائیور نہر میں ڈوب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
علاقے میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ ریسکیو عملہ تلاش کا عمل تیز کرنے کے لیے جدید آلات استعمال کر رہا ہے۔