پاکستانیوں کے لئے عمرے کی بکنگ شروع ۔۔ جانیں پہلی فلائٹ کب روانہ ہوگی؟

image

عمرے کی ادائیگی کا مرحلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے جو کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو یکم نومبر کے بعد سے عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

گذشتہ کچھ روز سے سعودی حکام اور پاکستانی ٹور آپریٹرز کے درمیان عمرے کی ادائیگی سے متعلق معمالات زیرِ بحث تھے جن پر اب اتفاق کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد سعودی حکام نے مختلف ٹور آپریٹرز کے لائسنسز کی تجدید کر کے عمرہ کے پانچ ہزار ویزے زائرین کے لئے جاری کر دیئے ہیں۔

حج و عمرہ ٹور آپریٹر پاکستان تحسین ٹریولرز کے مطابق: '' 20 سے 25 افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی فلائٹ 22 نومبر کو مکمل ایس او پیز کی پابندی کے تحت روانہ ہوگی۔

کورونا کی وجہ سے جہاں ہر چیز مینگائی کا شکار ہوئی وہیں اب عمرہ پیکج اور رہائش کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر دس دن کا عمرہ پیکج 2 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ 14 روز کا پیکج 2 لاکھ 25 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور عمران صدیقی نے کہا ہے کہ: '' پاکستان سے عمرہ زائرین کے لئے بکنگ شروع ہوگئی ہے اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات بہتری کی طرف گامزن رہے تو ایک مرتبہ پھر پہلے کی طرح ڈھیروں عمرہ گروپس کی شکل میں پاکستانی عمرہ ادا کرسکیں گے۔''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US