حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائيکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ 2 میں مائيکرو لاک ڈاون لگایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جن اضلاع میں مائيکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ان میں کورنگی اور ملیر شامل ہیں۔ جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی ضلعے جہاں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے ان کے حوالے سے نوٹی فیکیشن ہفتہ 21 نومبر کو جاری ہوگا۔