زمیں کا وہ خؤش قسمت ٹکڑا جہاں پیارے نبی ﷺ نے 3 روز قیام کیا ۔۔ جانیں اس مقام سے متعلق دلچسپ حقائق

image

سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی پوری زندگی تمام لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی زندگی کے واقعات سن کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ نبی ﷺ نے کئی جگہوں کا سفر کیا اور قیام بھی کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں وہ کون سی جگہ ہے جہاں آپ ﷺ نے تین دن اور تین راتوں تک قیام کیا؟

• پیارے نبی ﷺ نے ہجرتِ مدینہ سے قبل اپنے قریبی ساتھی حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے ساتھ غارِ ثور میں تین دن اور تین راتیں قیام کیا تھا۔

• غارِ ثور کے اندر جاتے وقت پہاڑ کی بلندی کو سر کرتے ہوئے جب ہمارے نبی ﷺ تھک جاتے تو حضرت ابو بکر صدیق ؓ آپ ﷺ کو اپنے کاندھوں پر اٹھالیتے تھے۔

• اس غار کو غارِ یار بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس سفر میں نبی ﷺ اپنے محسن دوست کے ساتھ تھے جنہوں نے ان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور تکلیفیں بھی خود برداشت کرتے ہوئے دنیا کی سب سے عظیم دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔

• اس غار کی سب سے پہلے صفائی کرنے والے حضرت ابو بکر اور سب سے پہلے یہاں قیام کرنے والے نبی ﷺ اور حضرت ابو بکر ہی تھے۔

• غار ثور کی لمبائی ۴ میٹر سے زائد جب کہ اس کا منہ ۹․۳ فٹ لمبا اور منہ کی چوڑائی صرف ۹ انچ ہے۔

• یہ غار مکہ مکرمہ سے صرف 3 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US