کرونا وائرس میں تیزی،چار ماہ کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ اموات

image

پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے شدد اختیار کرگئے،ایک دن میں 42 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، گزشتہ چار ماہ کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد آج سب سے زیادہ جبکہ 42 ریکارڈ اموات ہوئیں ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 7 ہزار 603 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار 177، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457 ، خیبر پختون خواہ میں 43 ہزار 730 ، بلوچستان میں 16 ہزار 699 جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 61 ہزار 28 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے ، جس سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جبکہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن بھی لگا دیا گیا ہے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US