گرمیوں کے موسم میں رسیلے آموں کو خوب مزے سے کھایا ہوگا۔ لیکن سردی کے موسم میں صرف آم کی یادیں ہی رہ جاتی ہیں کیونکہ اس کا ذائقہ ہی اتنا لاجواب ہے۔ اب پھلوں کا بادشاہ ہے یاد کسی کو کیسے نہ رہے گا ۔
مگر ۔۔۔۔ پاکستان کا ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں دسمبر میں بھی آپ کو آم کھانے کو مل سکیں گے، اور وہ شہر کوئی اور نہیں ملتان ہے۔
ملتان کے ایک باغبان نورعباس بوسن نے آم کی نئی اور انوکھی نسل کو اگا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ آم کا بیج ہے جس کو لگانے سے قبل اس میں چند پیوندکاری کے طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے اور نتیجتاً ستمبر میں اس کی ننھی کونپل پھوٹ گئی اور کچھ ہی دنوں میں ایک چھوٹا سا پھول نکل آیا۔
نور کا کہنا ہے کہ: '' ستمبر میں اس کا پھول نکلتا ہے اور دسمبر میں یہ آم کی فصل پک کر تیار ہوجائے گی، ایسا آم کہیں بھی دستیاب نہیں ہے، اس کو میں نے خاص طریقوں کے ملاپ سے بنانے کی کوشش کی اور آخر کار اللہ کی مہربانی سے یہ انوکھی ام کی فصل تیار ہونے والی ہے۔''
نایاب قسم کا آم ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شہری کہتے ہیں اب وہ سارا سال رسیلے آم کھآ سکیں گے۔
کچھ ہی وقت میں نور عباس سردی کے آموں کو پورے پاکستان میں باآسانی پہچا دیں گے جس سے صرف ملتان والے ہی نہیں پورے پاسکتان کے لوگ سردی میں بادشاہ پھل آم کو کھا سکیں گے۔