یہ مزید نہیں کھا سکتے کیونکہ ۔۔۔ شاہی خاندان کے بچوں پر لگنے والی 5 پابندیاں کونسی ہیں جو کوئی نہیں جانتا؟

image

عموماً بچے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں، وہ جس گھر میں رہتے ہیں والدین کی جانب سے انہیں کسی بھی کام میں اِتنا روکا ٹوکا نہیں جاتا۔ آپ کے بچے جب کبھی باہر گھومنے جاتے ہیں تو کھیل کود اور بھرپور موج مستی میں مشغول ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں کوئی فکر نہیں ہوتی کہ والدین انہیں منع کریں گے۔

لیکن شاہی خاندان کے بچوں کو تھوڑی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ بطور شاہی خاندان کے فرد ہونے کی حیثیت کے بڑوں سمیت بچوں کو بھی شاہی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرنا پڑتا ہے۔

آج ہم جانیں گے کہ شاہی خاندان کے ننھے بچوں پر کونسے رہنما اصول لاگو ہوتے ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔

1- آج کل کے بچے چھوٹی عمر سے ہی پینٹ پہننے کی زد کرتے ہیں اور والدین انہیں پہنا بھی دیتے ہیں۔ لیکن شاہی فیملی کے اصولوں کے مطابق اُن کے بچے 7 سے 8 سال کی عمر کے بعد سے ہی پینٹ زیب تن کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں رویل فیملی کی ننھی بچیاں روشن رنگ کے لباس نہیں پہن سکتی ہیں۔

2- شاہی کنبے کے افراد بشمول بچے جب ملکہ کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں تو وہ ملکہ کا کھانا ختم ہونے کے بعد مزید کھانا جاری نہیں رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ شاہی خاندان کے اصولوں کے خلاف ہے۔

3- شاہی خاندان کے بچوں کے لقب نہیں ہو سکتے ہیں حتی کہ پیار سے بھی انہیں کوئی دوسرے نام سے نہیں پکار سکتا۔

4- سب ہی جانتے ہیں کہ شاہی خاندان کے افراد کے لئے سیکیورٹی انتہائی ضروری ہےشہزادہ پرنس کے بچے جب اسکول جاتے ہیں تو ان کے ساتھ سکیورٹی فورسز کلاس روم کے باہر موجود رہتی ہے۔

5- شاہی بچے مشہور گیم مونو پولی نہیں کھیل سکتے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کھیل بحث اور جھگڑے کی نوعیت کی وجہ سے ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ نہ صرف بچوں بلکہ شاہی خاندان کے بڑوں کو بھی یہ کھیل کھیلنے سے منع کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US