بھیک مانگنے پر دنیا بھر سے 51 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ

image

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اس سال دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے یا غیر قانونی طریقے سے جانے پر 51 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ سب سے زیادہ 24 ہزار پاکستانی سعودی عرب سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہوئے جبکہ یو اے ای نے 6 ہزار اور آزربائیجان سے 2,500 پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کی وجہ سے ملک واپس بھیجا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا گیا۔ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے جن میں سے 12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے۔ برما میں سیاحتی ویزے پر جانے والے 4 ہزار افراد میں سے 2,500 واپس نہیں لوٹے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ غیر قانونی افراد کو روکنے سے پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری آئی، جو 118 سے بڑھ کر 92 ہو گئی ہے۔ گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد 4 ہزار تک محدود رہی۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی اور جرمنی نے پاکستانی سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری سہولت دی ہے اور جنوری کے وسط میں ایمی ایپلیکیشن لانچ ہوگی، جس کے ذریعے بیرون ملک جانے والے مسافر روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کر سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US