کراچی میں آج کس وقت گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے؟ محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

image

کراچی میں ستمبر کی ایک اور دھواں دھار بارش کی امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ موسمیات کی جانب سےآج بھی شہر کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہر کراچی کے موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 9 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US