کراچی میں امن کے قیام میں رینجرز کا تاریخی کردار ہے، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سندھ رینجرز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے جبکہ کچے کے علاقوں میں بھی ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی میں سندھ رینجرز ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں کراچی کے حالات نمایاں طور پر بہتر ہو چکے ہیں اور شہر عالمی سطح پر ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کی مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث شہر میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں اور کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US