ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لاکھوں روپے ماہانہ، سپریم کورٹ کے ججز کی پنشن تفصیلات سامنے آ گئیں

image

سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ریٹائرمنٹ پر کروڑوں روپے کی کمیوٹڈ پنشن حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کو 16 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ کو 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی کمیوٹڈ پنشن ملی۔ ماہانہ بنیاد پر دونوں ججز بالترتیب 11 لاکھ روپے اور 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر رہے ہیں۔

وزارت قانون نے سابق ججز کے لیے ہاؤس رینٹ 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سپیریئر جوڈیشل الاؤنس 11 لاکھ روپے سے زائد مقرر کیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 16 سال جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے 11 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں ججز کو میڈیکل، رہائش اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US