کراچی، گرین لائن منصوبے کا افتتاح کون کرے گا۔۔۔ گورنر سندھ نے بتا دیا

image

گزشتہ کئی سالوں سے وفاقی حکومت کی مدد سے بننے والے زیر التواء منصوبے "گرین لائن سروس" پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے۔ خبر کے مطابق آج 11 ستمبر کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بابائے قوم کی یوم وفات کے موقع پر مزار قائد پر خاضری دی۔ جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، جبکہ بسوں کی پہلی کھیپ 15 روز تک پورٹ پر پہنچ جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی دوسری شپمنٹ تیار ہے، جبکہ بسوں کی پہلی کھیپ 15 روز تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود آکر اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ تاہم انہوں نے منصوبے کی مخصوص افتتاحی تاریخ دینے سے گریز کیا۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ، قوم کو ایک ہوکر مسائل سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ جبکہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے بنائے ہوئے اصولوں پر چل کر، پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں آپس کے اختلافات کے باوجود پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک منصوبے کو پاکستان کیلئے خوش آئند سمجھتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US