ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش پر ہر کوئی خوش

image
دینے والا جب بھی دیتا ہے بے حساب دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا انسان کو بھی خود سے دور نہیں ہونے دیتا، اولاد بھی خدا کا عطاء کردہ سب سے زیادہ خاص اور قیمتی تحفہ ہے۔ کبھی کوئی سالوں ترستا اور تڑپتا ہے کہ اللہ اولاد سے نوازے لیکن کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بن مانگے خواہشات پوری کر دیتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی ایبٹ آباد میں خاتون کے ساتھ ہوا جن کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے ییں، جبکہ پہلے بھی دو بیٹیاں تھیں یعنی اب اس خاتون کے 9 بچے پیدا ہوگئے ہیں ۔
ماں اور ساتوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ واضح رہے سات بچوں کی والدہ 33 سالہ رخصانہ اور والد یار محمد ہیں جو بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں ا کی جانب سے بٹگرام کی نجی ہسپتال میں مٹھائیاں بھی بانٹیں گئیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US