کراچی میں مٹن کڑاہی کی جگہ کس جانور کا گوشت کھلایا جا رہا ہے؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

image

مٹن کڑاہی کا نام سن کر ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور بڑے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں جا کر کڑاہی کھانے کا مزہ ہی الگ ہے۔ کراچی والے تو راتوں کو ہائی وے پر مٹن کڑاہی کھانے کے لئے خاص طور پر جاتے ہیں کیونکہ یہ اتنی ذائقہ دار اور لاجواب ہوتی ہے کہ دیکھ کر کھائے بناء رہا نہیں جاتا۔

اہم انکشاف

لیکن حال ہی میں معلوماتی ذرائع سے ایسا انکشاف ہوا ہے جس کو جاننے کے بعد آپ مٹن کڑاہی کھانے سے پہلے ایک مرتبہ لازمی سوچیں گے۔ ذرائع کے مطابق: '' کراچی کی بڑی بڑی فوڈ سٹریٹس اور ہائی وے پر خصوصی مٹن کڑاہی بنانے والے ہوٹلوں میں لوگوں کو مٹن کڑاہی کے نام پر بکرے کا نہیں بلکہ کٹے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔ ''

اصل وجہ کیا ہے؟

کراچی کے ڈیری فارمرز بھینسوں کے 2 ہزار بچوں کو روزانہ ذبح کرکے قصابوں کو بیچ دیتے ہیں تاکہ بھینس کا دودھ بچے نہ پی سکیں اور زیادہ سے زیادہ دودھ کی مد میں وہ پیسے کما سکیں۔

ذبح خانے کہاں ہیں؟

ذرائع کے مطابق غیر قانونی ذبح خانے سکھن، گلشن حدید، گڈاپ، سہراب گوٹھ، پاک کالونی، لیاری، جہان آباد، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں جو مستقل نہیں ہیں بلکہ اپنی جگہیں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

کتنی کمائی کی جا رہی ہے ؟

ساتھ ہی یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ یہ کٹوں کی نسل کشی کرنے والی مافیا ڈیری فارمرز کے باڑوں سے ایک ہزار سے لیکر 15 سو روپے میں کٹے خریدتی ہے اور 2 یا 4 ہزار روپے منافع کے ساتھ قصابوں کو بیچ دیتی ہے جس کو مٹن کڑاہی کی مد میں لوگوں کو کھلا کر یومیہ 20 ہزار سے 40 ہزار روپے منافع کمایا جا رہا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US