کسی نے مسجد میں کی دعائیں تو کسی نے مندر میں کی جیت کے لیے پوجا ۔۔ جانیے پاکستان کے میچ کی جیت کے لیے پورا دن کیا ہوتا رہا؟

image

آخر کار پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ بہت امید اور خواہش تھی کہ پاکستان بھارت کو ورلڈ کب میں شکست دے۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ دعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے اور جب دل سے دعائیں کی جائیں تو وہ ہر صورت قبول ہوتی ہیں۔

آج قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتییوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ شاہین شاہ کی بہترین باؤلنگ جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کے تحت پاکستان کو یہ تاریخی فتح نصیب ہوئی۔

آج کے میچ سے قبل عبادت گاہوں میں پاکستان کی جیت کے لیے بھرپور انداز سے دعائیں مانگی گئیں۔

مسجد اور ہر پاکستانی گھرانوں میں میچ سے قبل دعائیں کی گئیں کہ صرف بھارت سے ہی بلکہ پاکستان کو پورے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں فتح نصیب ہو۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پورا ملک میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اسی طرح سجاول اور ٹھٹھہ کے مختلف اقلیتی برادری بھی اپنی عبادت گاہوں میں پاکستان کی جیت کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیو مندرمیں آج کے کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ہندو برادری نے خصوصی پوجا پات کرکے ٹیم کی جیت کے لئے دعائیں مانگی۔

ٹائمز آف کراچی کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھی کل سے دعائیں کر رہے تھے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts