راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میں 22 مارچ 2021 کو زینب عمران نامی 9 سالہ بچی گھر سے پیسے لے کر دکان پر چیز لینے جارہی تھی کہ اسے بابر مسیح اور مجرم عدنان نے دھوکے سے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا پھر دونوں نے مل کربچی کو قتل کر دیا، اسجرم میں مجرم بابر مسیح کی بیوی انیتا بھی برابر کی شریک تھی۔ جب معاملے کی تفتیش ہوئی اور پولیس نے پوچھ گچھ کی تو انیتا نے جھوٹ کہہ دیا تھا کہ وہ اس سب سے لاعلم ہے۔
لیکن اب اس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے واضح فیصلہ سنا دیا ہے عدالتی احکام کے مطابق:
''
مجرم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت دی جائے گی اور یہ 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے جبکہ انیتا کو جرم چھپانے پر 7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا
''