کراچی کب ڈوبنے والا ہے؟ ماہرین نے پیشن گوئی کردی

image
کراچی ساحلِ سمندر کے کنارے پر واقع ہے۔ اس سال کراچی کا درجہ حرارت 74 سال میں سب سے زیادہ رہا ہے اور اگر اسی طرح درجہ حرارت بڑھتا رہا تو 2060 تک کراچی ڈوب جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہوئی جہاں ماہرین نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ: '' پاکستان اور برطانیہ زمین پر سرسبز مستقبل پر مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس سال دنیا میں سب سے گرم ترین دن بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں، یہی صورتحال آگے بھی رہی تو کوہ ہندوکش اور ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشیئرز 2100 تک پگھل جائیں گے۔ اور اگر فضائی آلودگی پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو کراچی کے جلد ڈوبنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US