عام طور پر شوہر حضرات اپنی بیویوں کو تحائف میں میک اپ، جیولری سیٹ یا پھر کپڑے دیتے ہیں لیکن اب ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے اپنی بیوی کے لیے تحائف کے ڈھیر لگا دیے۔
ایسا صرف فلموں میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی کے لیے اس کی سالگرہ کے موقع پر اسے ایک سے بڑھ کر ایک تحفے دیتا ہے جسے دیکھ کر مدوع کیے گئے مہمان بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ لیکن ایسا معاملہ تو اب حقیقت میں بھی پیش آچکا ہے۔
پاکستان کے شہر پتوکی ميں منائی گئی منفرد سالگرہ میں شوہر نے بيوی كو تحائف ميں تول ڈالا۔ شوہر کا نام ناصر ہے جبکہ ان کی اہلیہ کا نام نائلہ ناصر ہے۔ بیوی کی سالگرہ كے موقع پر شاندار شوہر کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا، اور سینکڑوں مہمانوں کو دعوت میں مدوع کیا گیا۔
سالگرہ کی تقریب کے دوران نائلہ سمیت تمام مہمان اس وقت دنگ رہ گئے جب ناصر عرفات نے اہلیہ کو ترازو میں بٹھا کر دوسرے پلڑے میں تحائف رکھنا شروع کردیئے، اور تحائف کا پلڑا بھاری ہونے کے بعد جب اس کی بیوی ترازو سے اتری تو اس نے اپنی بیوی کو كار، موٹرسائيكل اور ہیرے کی انگوٹھی بھی تحفے میں پیش کی، جس پر تقریب میں مدعو تمام افراد نے دل کھول کر ناصر عرفات کو سراہا۔